ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 1 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ہتھالہ روڈ پر پولیس موبائل پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ایلیٹ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی بم کے ذریعے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔  دھماکے میں پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں