Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

فرانس: مسجد میں فائرنگ، 2 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

پیرس (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) فرانس کی مسجد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

فرانس کے جنوب مغربی شہر بے یون میں بعد نماز ظہر یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 84 سالہ شخص نے مسجد کے دروازے پر فائرنگ کردی۔ اس دوران مسجد سے باہر نکلنے والے دو ایسے افراد شدید زخمی ہوگئے جن کی عمریں 70 سال بتائی جاتی ہیں، اس سے قبل اس نے مسجد کے دروازے کو جلانے کی بھی کوشش کی اور اس دوران دو افراد باہر آئے تو اس نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

حملہ آور شخص مسجد کے قریب رہائش پذیر تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، مذکورہ شخص نے اس سے قبل مسجد کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر بھی فائرنگ کی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں