اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب تک کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میرے منہ سے تین الفاظ سننا چاہتے ہیں اور وہ ہے این آر او تاہم میں ان کو کبھی این آر او نہیں دوں گا، ان کو این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔