راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے الوداعی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات کو مستحکم بنانے میں مہدی ہنر دوست کی کلیدی خدمات کو سراہا۔ جبکہ آرمی چیف نے پاکستان میں گراں قدر خدمات پر ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک فوج کی علاقائی امن و استحکام کیلئے خدمات کلیدی ہیں۔ پاک ایران سرحد کو پُرامن بنانے کیلئے بھی پاک فوج کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔