کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار شہید اور 4 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکا ہوا۔ جس کے نتیجے میں ابتک 3 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان (ایف سی) کی گاڑی کو پرانے کچلاک بائی پاس کے علاقے میں اس وقت سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ معمول کی پیٹرولنگ کرتے ہوئے وہاں سے گزر رہی تھی۔
#Update at least #Three FC men martyred, while four other injured in a roadside explosion ???? https://t.co/eO7FbDecSk pic.twitter.com/EmbNhasYX9
— ???????? (@Info_Balochistn) November 15, 2019
شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار ذاکر، سپاہی مولا بخش اور حوالدار فرید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اعظم، سپاہی راشد، لائس نائیک ندیم، کوک داود شامل ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا جبکہ علاقے میں آمد و رفت معطل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔
دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
Hizbul Ahrar has claimed responsibility for Quetta motorcycle VBIED blast. #PAKISTAN https://t.co/5i0IJbHcZQ
— FJ (@Natsecjeff) November 15, 2019
دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے ایف سی گاڑی پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی