جنوبی وزیرستان: وانا میں طالبان نے ایک نوجوان ”عصمت اللہ“ کو تشدد کے بعد قتل کردیا

پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں طالبان نے مقامی نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر وانا میں گوڈ طالبان نے ایک نوجوان عصمت اللہ عرف بٹ شینواری کو تشدد کے بعد قتل کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او وانا عثمان خان وزیر نے دلیری کا مظاہرہ کرکے وانا میں گوڈ طالبان کی دفتر پر چھاپہ مارکر 15 طالبان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش طالبان نے عصمت اللہ شینواری کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 17 سالہ عصمت اللہ عرف بٹ قوم شینواری سکنہ وچہ خوڑہ وانا مستقل پتہ افغانستان کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔ عثمان وزیر کے مطابق عصمت اللہ کا پیدائش بھی وانا ہوا تھا۔

ایس ایچ او عثمان وزیر کے مطابق وانا میں طالبان دفتر پر چھاپہ مارکر 15 طالبان کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل میں ملوث چار طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں