ترکی میں عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد، کشمیریوں کا محاصرہ عالمی امن کیلئے خطرہ قرار

انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں عالمی کشمیر کانفرنس ہوئی۔ مختلف ممالک کے مندوبین نے بھارتی فوج کے کشمیریوں کا طویل محاصرہ عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

انقرہ میں جاری دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے پچیس ممالک کے وفود اور نمائندگان نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے مندوبین نے کشمیریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اپیل کی کہ مسلم ممالک کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ کانفرنس میں ترکی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے ہر سطح پر کردار ادا کیا جائے گا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پھنسے نوے لاکھ کشمیری عالمی امن کے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں کہ انہیں نسل کشی سے بچایا جائے۔ شرکا نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے کشمیری مسلمانوں کو بچانے کیلئے کردار کی تعریف کی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں