اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ملاقات کی ہے۔
آرمی چیف اور عمران خان کے درمیان یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیکیورٹی امور اور ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک میں امن و امان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر، مغربی بارڈر اور اندرونی سیکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بارڈر پر پاک افواج کی کاوشوں کو سراہا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔