یمن میں لاغر بچے کی پیدائش، تصاویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

صنعاء (ڈیلی اردو) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں پیدا ہونے والے ایک نومولود بچے کی تصویر نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا کے السابین ہسپتال میں پیدا ہونے والا نومولود غذائی کمی کا شکار ہے جو کہ نہایت ہی کمزور انکیوبیٹر میں سانسیں لے رہا ہے۔

صنعا کے السابین ہسپتال میں پیدا ہونے والے نومولود کی جِلد ہڈیوں سے لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس کی پسلیاں نمایاں طور پر ابھری ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014 میں اس وقت ہوا جب حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا۔

حوثی ملیشیا کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کو جواز بنا کر سعودی عرب نے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کردی۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ یمن میں ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں اور اس تنازع کی وجہ سے لاکھوں افراد قحط سالی شکار ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے اس تنازع کو دنیا کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے کیونکہ یمن میں لاکھوں افراد خوراک اور طبی سہولیات کی کمی کا شکار ہیں اور یہ لڑائی ملک کو قحط کے دہانے پر لے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں