شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا

راولپنڈی + کوئٹہ (نمائندگان ڈیلی اردو) قبائلی ضلع شمالی وزيرستان ميں شہيد ہونے والے دو سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ تمام شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ عسکری سول اور مختلف مکتب فکر کے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے گاوُں میرا کسوٹ کا رہائشی پاک فوج کا جوان توقیر جنجوعہ جو وزیرستان میں فرائض سرانجام دے رہا تھا ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا۔

شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں میرا کسوٹ میں ادا کر دی گی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ عسکری سول اور مختلف مکتب فکر کے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہید کے درجات بلندی کے دعا فرمائی۔ اس موقع پر پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی صدر پاکستان عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

جبکہ شمالی وزیر ستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والے حوالدار روزی خان کاکڑ کی نماز جنازہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے علاقے مسلم باغ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ کے علاوہ عسکری سول اور مختلف مکتب فکر کے افرد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں