شہید بینظیر بھٹو قتل کیس: ایف آئی اے انسپکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سابق صدر پرویز مشرف کی بینظیر بھٹو قتل کیس میں جائیداد ضبطگی فیصلے کے بعد مزید جائیداد کے انکشاف کے بارے میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے تفتیشی انسپکٹر کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایف آئی اے پرویز مشرف کے مزید پلاٹس کے بارے میں انکشاف سے متعلق دستاویزات آج بھی عدالت میں پیش کرنے سے قاصر رہی۔ سابق صدر پرویز مشرف کی بینظیر بھٹو قتل کیس میں جائیداد ضبطگی فیصلے کے بعد مزید جائیداد کے انکشاف کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشگردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے کی۔

ایف آئی اے انسپکڑ عظمت آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے انسپکٹر عظمت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ ایف آئی اے انسپکٹر کو آئندہ سماعت 9 دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی آڈر کے بعد ایف آئی اے نے عدالت کو ان کے مزید پلاٹس کے حوالے سے بتایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں