نیویارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے “اسرائیل” سے مقبوضہ وادی گولان اور فلسطین پر مسلط کردہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی ‘نووسٹی’ کے مطابق جنرل اسمبلی میں مصر کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کی حمایت میں 91 ممالک نے رائے دی جب کہ 9 ممالک نے مخالف اور 65 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں “اسرائیل” سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کرتے ہوئے شام کے تمام مقبوضہ علاقے کو گولان کو خالی کردے۔ اس علاقے پر اسرائیل نے چار جون 1967ء کی جنگ میں قبضہ کیا تھا۔
جنرل اسمبلی نے 14 دسمبر 1981 کی قرارداد کو منظور کی تھی جس میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی فوج کے قبضے کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔
اقوام متحدہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے عرب اور فلسطینی شہروں سے اسرائیل کو نکل جانے کا متعدد بار مطالبہ کرچکا ہے۔