اسرائیل کا حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعے نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔

ترجمان افیخائے ادرعے نے مزید کہا کہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔

عرب ویب سائٹ سعودی گزیٹ کے مطابق اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ پٹی “عين جالوت” میں 4 “عسقلان” کے مقام پر 2 جبکہ “رفح ” کی زرعی اراضی پر بھی 2 میزائل داغے گئے۔

عرب ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں