انقرہ + کوالالمپور (ڈیلی اردو/اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اگر ا مریکہ نے ترکی پر پابندیاں لگائیں تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں میڈیا سے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ روس سے ایس۔ 400 دفاعی نظام کی خریداری مکمل ہو چکی ہے مگر واویلا تاحال جاری ہے جبکہ امریکی انتظامیہ بڑی ڈھٹائی سے ترک فلو گیس منصوبے کو بند کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جو کہ ہمارے حقوق پر کاری ضرب ہے جس کا جواب دیا جائے گا۔
صدر اردوان نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ترکی کوئی قبائلی ریاست نہیں ایک جمہوری اور آزاد ملک ہے جو کہ اپنی پر وقار تاریخ سے بخوبی آشنا ہے لہذا اگر کسی پابندی کا معاملہ اٹھا تو ہم بھی اس کا بھر پور انداز مین جواب دیں گے۔