کینبرا (ڈیلی اردو) آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے آسٹریلیا میں مسلسل بھڑکنے والی بدترین جنگلاتی آگ کے دوران خاندان کے ساتھ تعطیلات گزارنے جزائر ہوائی جانے پر قوم سے باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔
سکاٹ موریسن نے ایسے وقت میں تعطیلات گزارنے کے لیے جزائر ہوائی گئے ہیں جب آسٹریلیا میں ریکارڈ گرمی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں جس پر انہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کے اس اقدام کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔
Prime Minister Scott Morrison has apologised, admitting he caused a great deal of anxiety in Australia by taking a holiday during the bushfire crisis.https://t.co/dwY0gh6ct7
— Sky News Australia (@SkyNewsAust) December 22, 2019
وزیراعظم سکاٹ موریسن نے اس اقدام پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ انہیں دل سے افسوس ہے کہ وہ ایسے وقت میں اپنی فیملی کے ہمراہ تعطیلات گزارنے گئے ہیں جب ان کی قوم جنگلاتی آگ اور اس کے اثرات کے لپیٹ ہے۔
یاد رہے کہ سکاٹ موریسن چند روز قبل اپنی سالانہ تعطیلات مختصر کر کے واپس آگئے تھے انہوں نے اس سے قبل اپنی پشیمانی کا اظہار کیا تھا۔