اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 25 فلسطینی گرفتار

غرب اردن (ڈیلی اردو) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے آج منگل کے روز گھر گھر چھاپوں کے دوران 25 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں بڑے پیمانے پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گرفتار کیے گئے شہریوں میں طلباٰ، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہ نما اور ارکان شامل ہیں۔گرفتار کیے گئے تمام شہریوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غرب اردن کے شمالی شہر رام اللہ میں تلاشی کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے دو طلباء مسیت چھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار طلباء کی شناخت جعفر عزیز کاید اور ضیاء جمیل نواورہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ام الشرائد کالونی میں چھاپے کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم عبدالرحمان حمدان کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر شمالی شہر نابلس میں الجدیدہ کالونی میں چھاپے کے دوران اسامہ عماد مسیمی نامی فلسطینی کو گرفتار کیا گیا۔

اریحا میں تلاشی کے دوران شادی ابو حدید، الخلیل سے خالد ذیاب شرباتی، محمد ایاد البو اور عبید عادی کوحراست میں لیا گیا۔

جنوبی شہر بیت لحم سے 22 سالہ عمر کاید طقاطقہ، 23 سالہ فاید فائز طقاطقہ، 16 سالہ سند امجد طقاطقہ اور متعدد دیگر فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

القدس میں گھر گھر تلاشی کے دوران 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 10 فلسطینی مشرقی قصبے العیسویہ سے حراست میں لیے گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الطور سے 18 سالہ دانیل ابو نصرہ کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع ایک پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں