راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بابائے قوم نے پاکستان دو قومی نظریے پر بنایا جس کا اعتراف آج سب کر رہے ہیں۔ ہم قائد کے ایمان اتحاد اور نظم کے اصولوں پر چلتے رہیں گے۔ ہم قیام پاکستان کیلئے قائد کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے۔
“Even in most difficult times, all Pakistanis including minorities have come together without compromise on respective identity. His vision will always guide the way for us to take Pakistan ahead following principles of Faith, Unity and Discipline”, COAS. (2/2). pic.twitter.com/lJfIW6g6bx
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 25, 2019
انہوں نے کہا کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ہر پاکستانی متحد رہا۔ اقلیتوں نے بھی بلاتفریق مشکلات میں ساتھ دیا۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ قائد کے وژن سے ہمیشہ رہنمائی لیتے رہیں گے۔ قائد کے ایمان، اتحاد اور نظم کے اصولوں پر چلتے رہیں گے۔