شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 لاپتہ

اسلام آباد (ش ح ط) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے علاقہ مدائنی میں نامعلوم حملہ آوروں نے سیکیورٹی فورسز کی ٹیم پر شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک امجد زخمی ہوئے اُن کے دیگر تین ساتھی لاپتہ ہوئے۔

واقعہ کے فوری بعد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی آپریشن شروع کر دیا اور میرانشاہ سے لانس نائیک امجد کی لاش ملی جبکہ نائیک مرتضیٰ، نائیک اسماعیل، خاصہ دار صابر اب بھی لاپتہ ہیں فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر رکھی ہے۔

تایم ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان یا کالعدم تنظیم حزب الاحرار اس حملے کے پیچھے ہو سکتے ہیں جو اس علاقے میں کافی متحرک ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں بنوں میرانشاہ روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جب وہ قطب خیل کے مقام پر پہنچی تو اس دوران نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے سڑک میں پہلے سے نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اہلکار محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلئے اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں