وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی سے نکالے گئے بلوچستان کے منصوبوں کو بحال کرنے پر آمادہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وفاق حکومت نے وفاقی پی ایس ڈی پی سے بلوچستان کے نکالے گئے منصوبوں کو بحال کرنے اور پی ایس ڈی میں مزید منصوبے شامل کرنے پر آمادگی کااظہار کیا ہے۔

پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی ٹیم اور صوبائی حکام کے درمیان جمعہ کے روز وفاقی پی ایس ڈی پی کے بلوچستان سے متعلق امور پر اجلاس شروع ہوا جو دو دن جاری رہے گا، جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی کاوشوں کے نتیجے میں وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی میں نہ صرف خصوصی دلچسپی لے رہی ہے بلکہ عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے بھی سنجیدہ ہے اور پلاننگ کمیشن کی ٹیم کا دورہ بلوچستان اس کامظہر ہے۔

پلاننگ کمیشن کی ٹیم کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے مشیر آصف شیخ کررہے ہیں جبکہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات سجاد احمد بھٹہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری نورالامین مینگل اور صوبائی محکموں کے سیکریٹری اجلاس میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی ٹیم نے وفاقی پی ایس ڈی پی کے حوالے سے بلوچستان کے خدشات اور تحفظات کا ازالہ کرنے72377 2019-20 کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی ضروریات کے مطابق نئے منصوبے شامل کرنے اورمنصو بوں کے لئے درکار فنڈز کا فوری اجراء کرکے منصوبوں کی پیشرفت تیز کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں