مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ کو جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (اے ڈی شہزاد) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ کارکنان کی جانب سے رانا ثناءاللہ کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

لیگی متوالوں نے رانا ثناءاللہ کی گاڑی پر گل پاشی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں