لیگی رہنما اور سابق وزیر خارجہ مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ روبکار وصول ہونے پر مفتاح اسماعیل کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہائی کیلئے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرا دیئے گئے۔ مفتاح اسماعیل کے وکیل نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی کیس میں عبوری ضمانت پر رہائی پانے والے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو رہا کردیا گیا اور وہ اڈیالہ جیل سے اپنے وکلاء کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بنچ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں