قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک، 22 کی حالت تشویشناک

نور سلطان (ڈیلی اردو) قازقاستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ الماتی ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر گیا، طیارے میں 95 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے۔

حکام کے مطابق طیارہ شہر الماتے سے دارالحکومت نور سلطان جا رہا تھا، 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جبکہ 22 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

امدادی کارکن فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ حکام حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں