کراچی کیلئے بجلی مہنگی، صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) یپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی ، نیپرا نے کے الیکٹرک کی 36 مہینوں کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کر دیا، صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑیگا۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو آئندہ سال جنوری سے اضافے کی وصولی کی منظوری بھی دیدی، ماہانہ پچاس یونٹ بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا فیصلے کے مطابق جولائی 2016 سےجون 2019 تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت اس سال اگست میں کراچی میں کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 18 ارب روپےکا اضافہ صارفین سے یکم جنوری سے ستمبر 2020 تک 9 مہینوں میں وصول کریگی۔

صارفین سے ان 9 مہینوں میں ہر ماہ اوسطا 2 ارب روپے وصول ہونگے، جو ان نو مہینوں میں ہر ماہ اوسطا ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ بجلی اضافے کے برابر ہے ، 36 مہینوں کی فیول پرائس کی 9 ماہ میں ماہ میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے کے الیکٹرک صارفین سے جون 2019 کے سوا۔

ایک ماہ میں ایک سے زیادہ مہینوں کااضافہ وصول کریگی، کے الیکٹرک کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت 36 مہینوں میں سے 21 ماہ میں بجلی مہنگی جبکہ 15 ماہ سستی ہوئی تاہم مجموعی طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں