پشاور: درہ آدم خیل کا قومی رہنما ملک امداد آفریدی اغوا کے بعد قتل

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی سے گولیوں سے چھلنی ایک لاش برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے جمعہ کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے درہ آدم خیل کے سماجی کارکن، قومی رہنما ملک امداد آفریدی کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ لاش امداد ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و معروف قبائلی رہنما ملک امداد آفریدی نامی شخص کی ہے۔ جبکہ اُن کی گاڑی پبی کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مقتول کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی یا عداوت نہیں تھی تاہم ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد وغیرہ اکٹھے کرلئے گئے ہیں جس کی روشنی میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں