شام: اسرائیلی حملے میں زخمی فاطمیون بریگیڈ کا سربراہ جعفر حسینی عرف ابو زنیب شہید ہوگیا

دمشق (ڈیلی اردو) شام کے شہر دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے فاطمیون بریگیڈ کا سربراہ محمد جعفر الحسینی المعروف ابو زینب زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمی محمد جعفر الحسینی المعروف ابو زینب شام میں ایک نجی سپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ شہید محمد جعفر الحسینی کا تعلق افغانستان سے تھا۔

ذرائع کے مطابق 35 سالہ محمد جعفر حسینی فاطمیون بریگیڈ کے قیام سے قبل ایرانی ملیشیاﺅں کے ساتھ مل کر شام میں داعش کے خلاف جنگ میں شامل رہا۔ جب فاطمیون ملیشیا تشکیل دی گئی تو ابو زینب اس میں شامل ہوگیا۔

جعفر الحسینی فاطمیون میں شمولیت سے قبل افغان ملیشیاں ثقافتی میدان میں سرگرم عمل رہا۔

محمد جعفر الحسینی دو سال قبل شام میں اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سے مسلسل فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ شام، عراق اور لبنان میں ایران نواز عسکریت پسند گروپ اس کی سالمیت اور خود مختاری کے لیے خطرہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں