جین ایڈیٹنگ پر چینی سائنسدان کو 3 سال قید کی سزا

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے سائنسدان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

چینی میڈیا کے مطابق چینی سائنسدان کو عدالت نے آج قید کی سزا سنائی ہے، سائنسدان نے نومبر 2018 میں دنیا میں پہلی مرتبہ جڑواں بچیوں کی پیدائش میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

چینی سائنسدان کے اس دعوے کے بعد دنیا بھر میں اس کی ریسرچ اور کام کے حوالے سے اخلاقیات سے متعلق تنقید کی جا رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں