آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سڈنی (ج ح ط) آسٹریلیا کے علاقوں Cobargo اور Belowra میں جنگل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے تازہ واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اکتوبر میں لگنے والی آگ سے اب تک ایک کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا۔ مختلف مقامات پر لگی آگ بجھانے میں کئی ہزار فائر فائٹرز دن رات مصروف ہیں۔

یورپی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کو گزشتہ چند ماہ سے شدید خشک سالی کا سامنا ہے۔ موسمی حدت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آگ سے سب سے گنجان آباد آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز شدید متاثر ہوئی ہے۔

سڈنی شہر کے نواح میں ہفتے کے روز درجہ حرارت سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی بڑھنے سے لوگ پریشان ہیں۔

آسٹریلیا میں سینکڑوں افراد نے جنگل میں لگنے والی آگ سے بچنے کے لئے ساحلی علاقے کی جانب نقل مکانی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں