سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران خان نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیگی ‎قیادت اور رہنماؤں نے جرات، بہادری اور آہنی عزم سے سیاسی انتقام کا سامنا کیا ہے، ہمیں سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہئے نہ ہی ضرورت ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن)کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا موقف سچ ثابت ہوا اور لیگی قیادت اور رہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہو چکی ہے، مگر سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے بزنس مین سرمایہ کاری نہیں کررہا، بیوروکریٹ کام نہیں کر رہا گورننس ختم ہو چکی ہے۔

لیگی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب خود، اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے ہیں، عمران صاحب اپنی چھ سال خیبر پختونخوا کی کرپشن میں ڈوبی حکومت اور منصوبوں کی خلاف انکوائری روکنے کے کئے نیب ترمیمی آرڈیننس لا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں