پاکستان کے حسین مناظر کے فوٹو گرافی کے مقابلے کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور (سید صفدر رضا) نیشنل ٹورزم پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان کے لینڈ سکیپ کی فوٹو گرافی کے مقابلے کو حتمی شکل دیتے ہوئے نیشنل ٹورزم پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں ذیشان شھزاد نے بتایا کہ مقابلے کی انٹری یکم جنوری 2020 سے www.awards.nationaltourism.pk ویب پر شروع ہو جائے گی اور 31 جنوری 2020 تک جاری رہے گی۔

یکم فروری 2020 سے سوشل میڈیا پر ووٹنگ شروع ہوکر 22 فروری 2020 تک جاری رہے گی 70 فیصد ووٹنگ کے ذریعے اور 30 فیصد متعلقہ جج صاحبان کے فیصلے پر منحصر ہوگا۔

کامیاب افراد نیشنل ایوارڈ سرٹیفکیٹ اور دیگر انعامات سے نوازا جائے گا، ووٹنگ میں سوشل میڈیا پر سب  کو ایک ووٹ کا حق ہوگا اس سے پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے کا موقع میسر آئیگا اور سیاحتی صنعت فروغ پائے گی اور نوجوانوں کو جاب کے مواقع ملیں گے جس سے بے روزگاری کم ہونے میں  مدد ملے گی۔

ایگزیکٹو بورڈ نے تائید کرتے ہوئے حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس میں پاکستانیوں کی بڑی تعدادِ شرکت کرے گی اور جیتنے والے کو نیشنل فوٹو گرافر کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ نوجوانوں میں وطن کی خوبصورتی ایکسپلور کرنے شوق بڑھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں