نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہوگیا

آکلینڈ (ڈیلی اردو) نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز ہو گیا۔ 12 بجتے ہی اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔ آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے آسمان کو رنگ و نور ے بھرتے دیکھا۔

نئے سال 2020 میں داخل ہوتے ہی آتش بازی کی تقریب سجائی گئی، ہوا میں غبارے بھی چھوڑے گئے۔ آتش بازی دیکھنے کیلئے مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، 12 بجتے ہی اسکائی ٹاور رنگوں میں ڈوب گیا۔ نئے سال کاجشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں منایا جارہا ہے، تقریباً 2 گھنٹے بعد یعنی پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے ہوگا۔

آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا سماں ہوگا، سال نوکے جشن کا سلسلہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگا۔

دنیا میں سال نو کی تقریبات کا آغاز سب سے پہلے بحرالکاہل کے ممالک سومووا اور ٹوکیلو کے علاوہ نیوزی لینڈ سے ہوا، آکلینڈ دنیا کا پہلا بڑا شہر ہے جہاں سال نو کی بڑی تقریب سجائی جارہی ہے۔

نئے سال کا جشن منانے والا دوسرا بڑا شہر سڈنی ہوگا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد نے سڈنی ہاربر برج کے قریب ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

سڈنی کے بعد ٹوکیو نئے سال کے جشن میں آتش بازی سے نہانے والا تیسرا بڑا شہر ہوگا، ہانگ کانگ، دبئی، برلن اور لندن سے ہوتا ہوا سال نو کا جشن نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگا، جہاں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اسی طرح امریکا میں جاپان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگا۔

چین میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگا۔

بھارت میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے11 بجے ہوگا۔

پاکستان میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجے ہوگا۔

ایران میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے ہوگا۔

جرمنی میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 4 بجے ہوگا۔

برطانیہ میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 5 بجے ہوگا۔

کینیڈامیں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 9 بجے ہوگا۔ نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے ہوگا۔ نئے سال کو پوری دنیا کا چکر لگا 26 گھنٹے لگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں