نئے سال کا تحفہ: حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافہ کر دیا گیا جس سے پٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے ہوگئی۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 25 پیسے کے اضافہ سے 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مئی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے کر دی گئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے سے 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گیا جبکہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد قیمت 128 روپے 22 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 77 پیسے فی کلو مقرر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں