ڈاکٹر ‏محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ثنا اللہ عباسی نئے آئی جی خیبر پختونخوا تعینات

پشاور (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا کر ثنا اللہ عباسی کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کے پی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

ثنا اللہ عباسی سابق آئی جی گلگت بلتستان رہ چکے ہیں۔ ان کے پیش رو ڈاکٹر محمد نعیم نے رواں برس 9 فروری کو آئی جی کے پی کے کا چارج سنبھالا تھا اور محض گیارہ ماہ بعد انہیں تبدیل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں