امریکی پابندیوں سے ایران کو 2 کھرب ڈالر کا نقصان ہوا، صدر حسن روحانی

تہران (ڈیلی اردو/اے پی پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا کی طرف سے عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے تباہ کن اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں اور گزشتہ 2 سالوں میں تیل اور ہارڈ کرنسی کی کمی کے باعث ایران کو 200 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق روحانی نے ایک تقریر میں کہا کہ اس رقم میں تیل کی فروخت کے ساتھ ساتھ بیرونی کریڈٹ میں 100 ارب ڈالرکی رقم بھی شامل ہے۔

روحانی نے پابندیوں کے اثرات اور انتہائی امریکی دباو کی پالیسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم بدترین قسم کی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں