لاہور (ڈیلی اردو) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں گھر سے پر اسرار طور پر مردہ پائے جانے والے 2 افراد کی برہنہ نعشیں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں دو افراد گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائے گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دو افراد کی لاشیں برہنہ حالت میں پڑی تھیں۔
اطلاع ملنے پر فرانزک اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت پچاس سالہ عرفان شاہ اور پینتالیس عرفان سید کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے تاہم تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔