آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع: معاملہ پارلیمنٹ میں آگیا ہے اے این پی حمایت کرے گی، اسفند یار ولی خان

پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ اے این پی پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرانا دراصل پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہے اور اس معاملے پر بھی پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی رہتے ہوئے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ انتظامی معاملہ تھا لیکن اسے غلط طریقے سے ہینڈل کیا گیا لیکن اب چونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آگیا ہے اس لئے عوامی نیشنل پارٹی اس کی حمایت کرے گی۔ اس معاملے پربعدعدالتی فیصلہ بھی قابل ستائش تھا۔ اس معاملے سے متعلق پارلیمنٹ ایسا حل تلاش کرے جس کے بعد اداروں کی عزت اور احترام برقرار رہے۔ قانون سازی ایسی ہونی چاہیے کہ ایسے حالات پیدا نہ کیے جائیں جس سے اداروں کی ساتھ اور عزت پر کوئی حرف آئے، پارلیمنٹ اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے اس معاملے پر مستقل حل تلاش کریں۔ موجودہ حکومت کے پاس نہ ہی کوئی منصوبہ بندی ہے اور نہ ہی انہیں قانون سازے بارے کوئی علم ہے، اگر یہ معاملہ ماضی کی طرح حل کیا جاتا تو آج اس ترمیم کی ضرورت پیش نہ آتی۔ اب پارلیمنٹ کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں اس قسم کے حالات پیدا نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں