جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: جواد ظریف

تہران (ڈیلی اردو) بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکہ نے بغداد ائیرپورٹ پر گزشتہ شب ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس سمیت 8 افراد شہید ہو گئے۔ ردعمل میں ایران نے امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ خطے میں سنگین صورتحال کے سبب ایران میں ٹاپ سیکورٹی باڈی کا فوری اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان کے مطابق جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا جس پر کارروائی کی گئی۔

امریکی محکمۂ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’امریکی افواج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر بیرون ملک امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے غرض سے جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں