بغداد حملہ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا امریکا کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بغداد میں امریکی حملے میں عالم اسلام کے دو مجاہدین قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کی مظلومانہ شہادت پر ملک بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ کے ہاتھوں ان عظیم فرندان اسلام کی شہادت عالم اسلام کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان ہے، تمام غیور پاکستانی امریکہ کی اس بربریت خلاف سراپا احتجاج بن جائیں، آج ملک بھر میں نماز جمعہ اور اس کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں