اب کوئی نیا بنگلہ دیش بننے نہیں دیں گے، حق کیلئے لڑیں گے: آصف زرداری

ٹنڈو آدم (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے۔

ٹنڈوآدم  میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے انتخابات کے دوران کا کہا تھا کہ ان کا جو ڈھونگ نظر آرہا ہے وہ 18 ویں ترمیم پر ڈاکہ ہے، پہلے یہ لوگ ہماری یونیورسٹیاں لے گئے، اب سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد میں لے کر جا رہے ہیں، اور جو لوگ سندھ میں رہتے ہیں ان کی نوکریاں بھی چلی جائیں گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اس لئے بنگلا دیش بن گیا، لیکن اب ہم کوئی بنگلا دیش نہیں بننے دیں گے اور اپنے حق کے لئے لڑیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

آصف زرداری نے کہا کہ یہ جنگ سندھ کے وسائل کی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے اور اس جنگ میں ہمارے ساتھ پشتون، بلوچی اور ساؤتھ پنجاب ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں، یہ لوگ بے وقوف ہیں، ان کی ٹانگیں ڈگمگا جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں