ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہو گا، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ڈیلی اردو) امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرائم ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےکہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی ہے۔ امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا ہے جس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں عراقی بھائیوں اور بہنوں پر فخر ہے جنہوں نے عراقی سرزمین پر جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں شرکت کر کے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دے دیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے خطے میں اپنی موجودگی کے خاتمے کا آغاز کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں