وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے

لاہور (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے بعد اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے۔

لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔

فواد چوھری اس سے قبل فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں اینکر سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ مار چکے ہیں

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔

مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ’فواد چودھری نے دو گارڈز کے ساتھ شادی کی تقریب میں ان پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کی تھیں اور وزرا کے کرتوت منظر عام پر لائے جس سے فواد چودھری کو مسئلہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں