ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر حملے ، 100 سے زائد فوجی ہلاک ، متعدد زخمی ، رابطہ سسٹم تباہ

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک )‌اب تک کی موصولہ مقامی رپورٹوں کے مطابق امریکی چھاؤنی عین الاسد پر ہونے والے ایرانی حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد امریکی فوجی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے دون امریکی فوجی اڈوں‌ پر مجبوعی طور پر 30 مزائل داغے ہیں
رپورٹس کی رو سے ایرانی فورسز کے حملوں سے امریکی چھاؤنی میں موجود رابطہ سسٹم تباہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے امریکی فوجی اڈے کا اپنے ملکی سفارت خانے کے ساتھ رابطہ کٹ چکا ہے۔
امریکی حکومتی نیوز ایجنسیوں کی جانب سے بھی تا حال ہلاکتوں کی صحیح اعداد و شمار کا اعلان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی ذرائع نے کہا ہے: خطے میں امریکی اہداف میں سے 104 اہم اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے جو امریکہ کے پہلے غلط اقدام کی صورت میں وہ سب ختم ہوجائیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فاتح بیلسٹک میزائل میں 450 کلو دھماکہ خیز مواد کی تباہ کن طاقت کی وجہ سے، صرف ایک میزائل کے ذریعے امریکی متعدد اہم اہداف تباہ ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں