ایران جوابی کارروائی امریکا کی غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی کا اظہار

تہران + واشنگٹن (ڈیلی اردو/این این آئی) امریکا نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے غیر مشروط مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کیلی کرافٹ کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ جنرل سلیمانی کو دفاع میں مارا اور اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو امریکی فوجیوں اور اثاثوں کی حفاظت کے لئے مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔کیلی کرافٹ نے مزید کہا کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لئے ایران کے ساتھ غیر مشروط اور سنجیدہ مذاکرات پر راضی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے قانون دان اور کچھ ری پبلکنز اراکین کا کہناتھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کلاسیفائیڈ بریفنگ کے دوران ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کیے جس سے ظاہر ہوتا ہو کہ جنرل سلیمانی امریکا کے لیے بہت بڑا خطرہ تھا۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کا تباہ کن جواب دے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان علی ربیعی نے عراق میں امریکی فوج کے اڈوں پر ایران کے میزائل حملے کے چند گھنٹے کے بعد ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا اوراس میں کہا کہ ہم پاسداران انقلاب کے کامیاب آپریشن پر شکرگزار ہیں۔ ہم کبھی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کا مْنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں