ڈیرہ اسماعیل خان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے 17 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے بنوں میں ہونے والے جلسے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے پولیس اسٹیشن گومل یونیورسٹی نے فتح موڑ کے قریب گل کچھ مارکیٹ میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے بنوں میں ہونے والے جلسے کی منصوبہ بندی کرنے پر منظور احمد، عالمزیب، فدا محمد، مصطفی اور دلبر سمیت 17 کارکنان کے خلاف 188 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کارکنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی کارکن کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں