اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید 10 لاکھ یہودی آباد کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف آئندہ دس سال کے دوران مزید چھ لاکھ یہودیوں کو فلسطینی علاقوں کے مغربی کنارے میں آباد کرنا ہے۔

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں کانگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بنیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے “یہودیہ اور سامریہ” میں مزید چھ لاکھ یہودی کی آباد کاروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی میں تبدیلی ہوچکی ہے اور اب امریکا ان بستیوں کی فلسطینی علاقوں میں تعمیر کو غیر قانونی نہیں سمجھتا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا ہد ف آئندہ دس سال کے دوران مزید چھ لاکھ یہودیوں کو آباد کرنا ہے اس موقع پر انھوں نے مقبوضہ علاقوں پر لفظ “مقبوضہ” لکھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کا حق ہے اور یہ اسرائیل کی سرزمین ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اس وقت 100 یہود ی بستیوں میں چار لاکھ سے زائد یہودی آباد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں