راولپنڈی میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) راولپنڈی میں واقع اڈیالہ روڈ  پر خواجہ کارپوریشن کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج  میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دستی بم پھینکتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے ساتھ زودار دھماکے کی آواز بھی آئی۔

‏راولپنڈی پولیس نے فائرنگ کی تصدیق کردی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجہ میں 03 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشن، ایس پی پوٹھوہار اور دیگر افسران موقعہ پر پہنچ گئے۔

‏فارنزک ٹیم نے موقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فائرنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ روڈ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں نعمان شوکت علی، یوسف اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے دعوی کیا ہے کہ ہفتہ کو عشاء کے وقت حزب الاحرار کے ٹارگٹ کلر دستے نے راولپنڈی شہر کے اڈیالہ روڈ پر آرمی کے چیک پوائنٹ پر ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا اور اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں