اسرائیل نے ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل کیلئے امریکا کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو) ایران کی پاسداران انقلاب کے مقتول سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کے ڈرون حملے میں قتل کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنرل سلیمانی کے قتل کے لیے امریکا کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھیں۔

شام میں ایک ائیرپورٹ سے ایک مخبر نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو بتایا کہ جنرل سلیمانی کس طیارے میں ہوں گے، جس پر اسرائیلی انٹیلی جنس نے مخبر کی اطلاع کی تصدیق کر کے قاسم سلیمانی کے بغداد آنے کی توثیق کی۔

جنرل سلیمانی کا طیارہ بغداد ائیرپورٹ پر اترا تو امریکی ڈرون ان پر نظر رکھے ہوئے تھا، جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا قافلہ بغداد ایئرپورٹ سے باہر نکلا تو امریکی ڈرون نے انہیں میزائل سے نشانہ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں