بنگلہ دیش کا بھارت سے متصل علاقوں میں اپنے شہریوں کے قتل پر اظہار تشویش

ڈھاکا (ڈیلی اردو/وائس آف ایشیا) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے بھارت سے متصل علاقوں میں بنگلہ دیشی شہریوں کے قتل پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اصول ہے کہ سرحد پر کسی بھی طرح کی ہلاکت نہیں ہونے چاہئے اور بھارتی حکومت بھی اس سے متفق ہے، تاہم بدقسمتی سے یہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں