چائلڈ پورنو گرافی: امریکا نے زیر تربیت سعودی فوجی ملک بدر کر دئیے

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے زیر تربیت ایک درجن سے زائد سعودی فوجیوں کو فوری طور پر ملک بدر کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کی روشنی میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد زیرِ تربیت سعودی فوجیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس ضمن میں امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے سعودی عرب کی فضائیہ کے افسران کے تربیتی پروگرام پر نظرِ ثانی کرتے ہوئے زیر تربیت سعودی فوجیوں کو واپس ان کے وطن بھیج رہا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آئی کی تفتیشی رپورٹ کو منظر عام پر نہیں لایا گیا تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ان زیر تربیت سعودی فوجی افسران کا تعلق انتہا پسندی کے خیالات، چائلڈ پورنو گرافی اور اپنے ایک ساتھی کے ذہنی رجحان سے حکام کو آگاہ نہ کرنے کے واقعات سے جوڑا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 6 دسمبر کو سعودی عرب کے ایک زیرِ تربیت فوجی طلبا نے فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے تربیتی ہوائی اڈے پر فائرنگ کرکے امریکی بحریہ کے 3 اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم جن سعودی فوجیوں کو امریکا سے بے دخل کیا جا رہا ہے ان کا تعلق اس واقعے سے نہیں تھا۔

سعودی فوج کے زیر تربیت اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے امریکی اہلکار سیکنڈ لیفٹیننٹ محمد سعید الشامرانی کا مبینہ طور مذاق اڑاتے تھے کہ ان کی شکل پورن فلموں کے ایک اداکار سے ملتی ہے جس پر وہ اشتعال میں آگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں