چین کی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی کثیرجہتی پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کی دھمکیوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گینگ شوانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایران اور چین کے درمیان قانونی اور منصفانہ تعاون کا احترام کرے۔

ترجمان نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں