آزادی صحافت کیلئے 140 ممالک میں پاکستان کا 116 واں نمبر

اسلام آباد (ڈیلی اردو) عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق 2019 میں پاکستان آزادی صحافت کی فہرست میں 116 ویں نمبر پر رہا۔

معیشت، فنون لطیفہ، ثقافت اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دنیا کے مختلف ملکوں کی درجہ بندی  کرنے والے بین الاقوامی ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعداد و شمار کے مطابق ناروے آزادی صحافت کے حوالے سے 2019 میں سب سے بہترین ملک رہا۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر فن لینڈ، تیسرے نمبر پر سوئیڈن، چھٹے پر سوئٹزر لینڈ اور ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس آزادی صحافت کے حوالے سے پاکستان کی صورتحال نہایت خراب رہی۔ 140 ممالک کی فہرست میں پاکستان 116 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ برس پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی صحافیوں کے لیے صورتحال انتہائی خراب تھی۔

فہرست میں بھارت پاکستان سے صرف دو درجہ اوپر یعنی 114 ویں نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں